شیلانگ، 15جون؍(آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ کے مشرقی خاصی ہلس ضلع میں سوناپور کے نزدیک سڑک سے پھسل کر ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے کم از کم 30لوگوں کی موت ہو گئی۔میگھالیہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل راجیو مہتا نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریبا پونے دس بجے ہوا۔بس سلچر سے آسام میں گوہاٹی جا رہی تھی۔حادثے سے اب تک 11لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے اور باقی لاشوں کو نکالنے کے لئے مقامی لوگوں کی مدد سے بی ایس ایف کی جوان کوشش کر رہے ہیں۔زخمیوں کو شیلانگ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔